عازمین حج کا کل پہلا تربیتی کیمپ

   

حیدرآباد 23 فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی کے عازمین حج کا پہلا تربیتی کیمپ 25 فروری کو ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال اولڈ ملک پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ صبح 10 تا شام 4 بجے حج تربیتی کیمپ میں علماء و مشائخین حج اور عمرہ سے متعلق مسائل بیان کرینگے۔اگزیکیٹیو آفیسر شیخ لیاقت حسین کے مطابق حکومت کے مشیر برائے اقلیت محمد علی شبیر کیمپ کا افتتاح کریں گے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے علاوہ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ، مولانا مفتی تجمل حسین ، مولانا حافظ عبدالرشید طلحہ نعمانی اور دیگر خطاب کریں گے۔ عرفان شریف اسسٹنٹ اگزیکیٹیو آفیسر سفر حج کے ضروری امور کی وضاحت کریں گے۔ خواتین کیلئے علحدہ انتظام رہے گا۔ عازمین حج سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک رکھیں تاکہ ضروری مسائل نوٹ کرسکیں۔ 1