غیرقانونی اسلحہ سربراہ کرنے والے دو افراد گرفتار

   

مظفر نگر ۔5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو غیرقانونی طور پر اسلحہ سربراہ کرنے والوںکو 7 عدد پستولوں اور 15 کارتوس کے ساتھ منصور پور علاقہ میں ایک مدبھیڑ کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر سمیر اور قدیر کو شاہ پور روڈ کے علاقہ میں چہارشنبہ کی شام حراست میں لیا گیا ۔ ملززین کے پاس ایک بندوق بھی ضبط کی گئی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں قدیر کو گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا ۔ اسے بعد ازاں ایک دواخانہ میں شریک کروایا گیا ۔ پولیس اس بات کی تحقیق کررہی ہے کہ ان لوگوں کی شناخت کی جائے کہ یہ لوگ کس کیلئے کام کرتے تھے۔