سرینگر: لداخ یونین ٹریٹری میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا ملی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریختر پیما پر اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق لداخ میں منگل کی صبح 8 بجکر35 منٹ پر ایک زلزلہ آیا جس کی شدت ریختر پیما پر 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔