لندن سے واپسی پر ریونت ریڈی کا ایرپورٹ پر استقبال

   

حیدرآباد۔24۔اگسٹ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی لندن کے دورہ سے آج صبح حیدرآباد واپس ہوئے ۔ حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پارٹی قائدین ، اعلیٰ عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے چیف منسٹر کا استقبال کیا گیا ۔ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ملو روی ، حکومت کے مشیر ایچ وینوگوپال ، رکن اسمبلی نوین یادو ، کانگریس قائدین اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے چیف منسٹر کا استقبال کیا۔ چیف منسٹر کے ہمراہ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو بھی حیدرآباد واپس ہوئے۔ پارٹی کارکنوں کی جانب سے استقبال پر چیف منسٹر نے کارکنوں کی پیش کردہ شال اور گلدستے قبول کئے ۔1/K/i