نئی دہلی : قانون حق تعلیم کی مختلف دفعات کے جواز کو چیلنج کرنے والی پی آئی ایل پر دہلی ہائیکورٹ نے منگل کو مرکز اور دہلی کی حکومتوں کو نوٹس جاری کی اور ایسی ہدایت جاری کرنے کی ترغیب دی جو مدرسوں، ویدک پاٹھ شالاؤں اور دیگر تعلیمی اداروں کے لئے اِس قانون کے تحت مشترک نصاب تیار کیا جائے۔ عدالت نے کہاکہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مذہبی تعلیم کی گنجائش بھی رکھی جائے۔