مدور میں قبائلی شخص کی خودکشی

   

حسن آباد: مدور منڈل کے موضع ریڈیا نائک قبائلی تانڈہ میں آج صبح 48 سالہ دھراوت بملا نائک نامی قبائلی کرانہ دکان مالک خاندانی مسائل کو تجارت میں خاطر خواہ منافع حاصل نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر آج جراثیم کش ادویہ پی کر خودکشی کرلی ۔ نیز ارکان خاندان کی جانب سے چیریال دواخانہ منتقلی کے دوران راستہ میں ہی دم توڑ دیا ۔ مدور پولیس اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔