بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اوما بھارتی نے لاؤڈ اسپیکر کے تعلق سے اترپردیش حکومت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی ایسا ہی فیصلہ کیا جانا چاہیے ۔آج اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں بھارتی نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے شوروغل کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جو پالیسی فیصلہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ رات کے 10 بجے سے صبح 7 بجے تک مائیک کی آواز پر سخت کنٹرول ہونا چاہیے ۔