مرکزی اسکیم پر موثر عمل آوری میں تلنگانہ سرفہرست: سومیش کمار

   

حیدرآباد۔/27 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا کہ پلے پرگتی اور دیگر ترقیاتی پروگراموں پر دیہی علاقوں میں کامیاب عمل آوری کے ذریعہ تلنگانہ مرکز کی سنسد آدرش گرام یوجنا پر عمل آوری میں ملک میں سرفہرست رہا ہے۔ ملک میں جن ٹاپ 10 گاؤں کا انتخاب کیا گیا ان کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 20 مواضعات کا ملک بھر سے انتخاب کیا جن میں سے 19 کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ چیف سکریٹری نے آج ریاستی سطح کی امپاورمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سنسد آدرش گرام یوجنا پر عمل آوری کا جائزہ لیا گیا جس میں تمام متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ ر