معروف اداکارہ کا طیارہ میں ہنگامہ ،ایئرہوسٹس کو مکے مارے

   

نیویارک ۔ 13 اکٹوبر (ایجنسیز) امریکی حکام نے اداکارہ سلمیٰ بلیئر کو لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران مبینہ جھگڑے کے بعد حراست میں لے لیا۔ اس واقعہ میں طیارہ کے عملہ کے کم از کم دو ارکان زخمی ہوئے۔ فلموں ’’لیگلی بلونڈ‘‘ اور ’’کرول انٹینشنز‘‘ میں اداکاری کرنے والی سلمیٰ بلیئر کو اتوار کی شام ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کی نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد حراست میں لیا گیا۔ حکام کو ایک مسافر کی جانب سے جسمانی تشدد کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمیٰ بلیئر نے طیارے کے عملے کی ایک رکن کو مکا مارا اور دوسری کو دانتوں سے کاٹ لیا۔ انہوں نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش بھی کی۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ سلمیٰ بلیئر نے ہاسپٹل منتقل کیے جانے کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک نرس پر بھی حملہ کیا۔