ملک میں الیکٹرک ٹو وہیلرس کی مارکٹ میں تیزی سے اضافہ

   

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی ترغیب ، ٹی وی ایس کمپنی کو فروخت میں پہلا مقام
حیدرآباد ۔6۔ مئی (سیاست نیوز) فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ملک بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر جاری مہم کے نتیجہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ۔ کئی ریاستوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی خریدی پر رعایتوں کا اعلان کیا ہے ، جس کے نتیجہ میں الیکٹرک ٹو وہیلرس تیار کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔ الیکٹرک ٹو وہیلر گاڑیوں کی فروخت کے معاملہ میں ٹی وی ایس موٹر کمپنی کو دوسروں کے مقابلہ سبقت حاصل ہے۔ اپریل 2026 تک ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے 37827 گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ جاریہ سال محض چار ماہ کی مدت میں بھاری تعداد میں الیکٹرک ٹو وہیلرس کی فروخت سے آلودگی کے خاتمہ سے عوام کی دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ بجاج چیتک نے اس مدت کے دوران 32883 گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ اینرجی کمپنی 27024 گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔ اولا اور Vida نے بھی اپنی سرگرمیوں کو مارکٹ میں توسیع دی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی مارکٹ میں سہولتوں کے اعتبار سے کافی مسابقت دیکھی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر گاڑیوں کے مقابلہ الیکٹرک ٹو وہیلرس کے مینٹننس کے اخراجات بھی کم ہیں اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ نے عوام کو الیکٹرک گاڑیوں کی خریدی کی طرف راغب کیا ہے۔1/k