ملک میں کرونا کیسز میں لگاتار آرہی ہے کمی،ایک لاکھ سے کم نۓ کیسز

   

ملک میں کرونا وائرس کے نۓ کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ، کویڈ ١٩ انڈیا ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کی صبح چار بجے تک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں کل 91,211 نۓ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2,92,73,338 پہونچ گئ ہے جبکہ ایک دن میں 3,401 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3,63,097 پہونچ گئ ہے ، اب تک کل 2,77,78,894 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اس وقت کل 11,19,928 ایکٹیو کیسز ہیں