ملک کے وزرائے اعظم کی پریس کانفرنسیس کا تقابلی جائزہ

   

منموہن سنگھ سرفہرست ، نہرو اور راجیو گاندھی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ، نریندر مودی کا مقام صفر
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کی تاریخ میں مختلف وزرائے اعظم کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرسیس کے اعداد و شمار پر مبنی ایک تقابلی جائزہ سامنے آیا ہے ۔ جس نے سیاسی اور عوامی حلقوں میں میڈیا اور جوابدہی کے حوالے سے ایک نئی چھیڑ دی ہے ۔ اور یہ تقابلی جائزہ سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 144 پریس کانفرسیس کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ۔ جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں میڈیا کے سوالات کا سب سے زیادہ سامنا کیا ہے ۔ ان کے بعد ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 75 پریس کانفرنسیس سے خطاب کیا تھا ۔ راجیو گاندھی 62 پریس کانفرنسیس کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے ہیں ۔ اعداد و شمار کے اس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لال بہادر شاستری نے اپنے مختصر دور حکومت میں 56 اور اٹل بہاری واجپائی نے 55 پریس کانفرنسوں سے خطاب کیا ۔ ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کے کھاتے میں 42 پریس کانفرنسیس درج ہیں جب کہ پی وی نرسمہا راؤ نے اپنے دور اقتدار میں 40 بار میڈیا کے نمائندوں سے باضابطہ گفتگو کی ۔ تاہم اس پورے تقابلی جائزے میں سب سے زیادہ چونکا دینے والا اور بحث کا مرکز بننے والا پہلو موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کا ریکارڈ ہے ۔ جن کے نام کے آگے پریس کانفرسیس کی تعداد صفر (0) دکھائی گئی ہے ۔ اس تقابل نے میڈیا اور سیاسی تجزیہ کاروں کے درمیان وزرائے اعظم کے میڈیا کے ساتھ روابطہ اور براہ راست سوال و جواب کے روایتی طریقوں پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے ۔۔ 2/m/b