مندر کی تعمیر میں تعاون نہ کرنے پر سماجی بائیکاٹ

   

یلاریڈی : مستقر کے علاقہ سومار پیٹ میں مندر کے لئے چندہ نہ دیئے جانے پر سماجی بائیکاٹ کئے جانے کا واقعہ سامنے آیا۔ علاقہ کی گنگماں مندر کی تعمیر میں چار سال قبل 45 ہزار روپئے چندہ وصول کیا گیا تھا۔ سومار پیٹ کے اوشیا نے پھر سے چندہ طلب کرنے پر گزشتہ جمع کئے گئے چندے سے متعلق سوال کیا جس پر ذمہ داروں نے برہمی ظاہر کی اور جواب طلب نہ کرنے کا انتباہ دیا اور مندر کی تعمیر کے لئے دوبارہ رقم دینے کا مشورہ دیا جس پر اوشیا نے چندہ دینے سے انکار کردیا اور اس سے تمام لوگ بات کرنا بند کردیئے۔ کچھ ماہ قبل کسی تقریب میں اوشیا کے جانے پر اس تقریب سے باہر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ مچھلیاں پکڑنے جانے پر بھی اوشیا کو وہاں آنے سے روک دیا گیا۔ اسی طرح یلاریڈی کے سومار پیٹ علاقہ میں سماج ایک شخص کا بائیکاٹ کررہا ہے جو سراسر ظلم ہے۔ اس طرح کے نظریات کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا۔ اس دور میں بھی اگر اس طرح کی ذہنیت پروان چڑھتی رہے تو سماج کے لئے خطرہ ہواگ۔ تنگ نظری کا یہ سلسلہ جاری رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔