امپھال: منی پور کی اعلی قبائلی تنظیم آئی ٹی ایل ایف یعنی انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم نے منگل کو آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ریمارکس پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور شمال مشرقی ریاست میں تشدد کیلئے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔آئی ٹی ایل ایف کے سینئر لیڈر اور ترجمان گنجا ووالزونگ نے کہا کہ بیرن سنگھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے سے پہلے ریاست میں اکثریتی میتئی اور اقلیتی کوکی زو قبائل کے درمیان کوئی جھڑپ نہیں ہوئی تھی۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کو ناگ پور کے ریشم باغ میدان میں سالانہ وجے دشمی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے منی پور کے بحران پر مبینہ طور پر کہا تھا کہ تشدد میں کچھ علیحدگی پسند طاقتیں ملوث ہیں۔