مولانا شاہ محمد کریم الدین غوثوی کی سعادت حج کیلئے روانگی پر تہنیت

   

سنگاریڈی 8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد نصیب الدین نائب صدر مرکزی اہلِ سنت و الجماعت سنگاریڈی کے مکان واقع راجم پیٹ سنگاریڈی پر مولانا الحاج محمد کریم الدین شاہ غوثوی چشتی القادری کے سفرِ حج پر روانگی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ان کی شالپوشی و گلپوشی کی گئی۔ اس تقریب میں مولانا الحاج محمد عارف احمد عزیزی نوری چشتی القادری سرپرستِ اعلیٰ مرکزی اہلِ سنت والجماعت سنگاریڈی، مولوی محمد محمود علی اسیر صدر خاکِ طیبہ فاؤنڈیشن سنگاریڈی، مولوی محمد اکرام علی عمر عزیزی نوری چشتی القادری صدر خواجہ غریب نواز فاؤنڈیشن سنگاریڈی، جناب محمد کلیم بیگ صاحب صدر انتظامیہ کمیٹی مسجدِ غوثی، حاگظ ایم اے واجد، جناب محمد بابر، مولانا حافظ شیخ شاہ محمد مبین احمد چشتی القادری، جناب محمد عقیل، دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ آخر میں مولانا محمد عارف احمد عزیزی نوری چشتی القادری سرپرستِ اعلیٰ مرکزی اہلِ سنت والجماعت سنگاریڈی کی پْراثر دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔