حیدرآباد۔/5 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پوسٹل سرکل نے محکمہ انڈومنٹ کے اشتراک سے مہا شیوراتری کیلئے خصوصی خدمات کا اعلان کیا ہے۔ 6 اور 7 مارچ کو مہا شیوراتری کے اسپیشل ابھیشیکم کے آرڈر کی یاتریوں کو سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ویملواڑہ اور کیسر گڈہ کی مندروں میں 8 مارچ کو مہا شیوراتری تقاریب میں ابھیشیکم کی رسومات انجام دی جائیں گی جس کے بعد اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ بھکتوں کو ان کے گھر تک پرساد پہنچایا دیا جائیگا۔ بکنگ 6 مارچ کو شروع ہوگی اور 7 مارچ تک ریاست کے تمام پوسٹ آفسوں میں جاری رہے گی۔ تمام پوسٹ آفسوں میں اسپیشل ابھیشیکم کے تحت 255 روپئے بشمول پوسٹل چارجس آن لائن داخل کئے جاسکتے ہیں۔ ای۔ پیمنٹ کے ذریعہ بھکتوں کو رقم جمع کرانی ہوگی۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر این رنگاراؤ نے عوام سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔1