مذہبی سیاست کرنا ہے تو مٹھم کھولنے کا بنڈی سنجے کو مشورہ، سرسلہ پارٹی قائدین کے اجلاس سے خطاب
حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی آر نے کہاکہ بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر کو دفن کرنے کی دھمکیاں دینے والے آج عملی سیاست میں بھی نہیں ہیں۔ مانکیم ٹیگور کو 50 کروڑ روپئے دے کر ریونت ریڈی چیف منسٹر بننے کا الزام عائد کیا۔ اسمبلی انتخابات میں شکست صرف اسپیڈ بریکر ہے۔ 24 سال تک چلنے والی کار صرف سرویسنگ کیلئے گئی ہے۔ سرسلہ اسمبلی حلقہ میں بی آر ایس پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ بی آر ایس اور کانگریس کے درمیان کامیابی اور شکست میں صرف 1.8 فیصد ووٹوں کا فرق ہے۔ تلنگانہ کے عوام نے بی آر ایس کے 39 ارکان اسمبلی کو کامیاب بنایا ہے۔ معمولی ووٹوں کی اکثریت سے بی آر ایس کے 14 امیدواروں کو شکست ہوئی ہے۔ کے ٹی آر نے کہاکہ تین فیٹ کے نہ رہنے والے بھی بی آر ایس کو 100 فیٹ زمین کے اندر دفن کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اچھے اچھے تیس مار خان نے بھی کے سی آر کا کچھ نہیں بگاڑا ہے۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ نے کہاکہ کانگریس حکومت وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے سابق بی آر ایس حکومت پر بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کے الزامات عائد کررہی ہے۔ ریونت ریڈی کے پاس اقتدار ہے چاہے تو وہ تحقیقات کراسکتے ہیں۔ بی آر ایس پارٹی اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرے گی۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے حکومت پر دباؤ بنائے گی۔ انھوں نے کہاکہ ایک دو لوگ پارٹی چھوڑنے سے بی آر ایس کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کے ٹی آر نے حلقہ لوک سبھا کریم نگر کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ونود کمار اور بنڈی سنجے کے کام کرنے کا تقابل کرلیں۔ بنڈی سنجے نے صرف امیت شاہ کے چپل اُٹھانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ حلقہ لوک سبھا کریم نگر کے ایسے کئی منڈل ہے جس کا آج تک بنڈی سنجے نے دورہ نہیں کیا۔ مذہب کے لئے کام کرنا ہے تو مٹھم لگانے کا بنڈی سنجے کو مشورہ دیا۔ عوام کے لئے کام نہ کرنے والوں کو ووٹ مانگنے کا بھی حق نہیں ہے۔ مودی کے بڑھتے ہوئے قدم کو روکنے کی طاقت صرف علاقائی جماعتوں کو ہے۔ 2