نئی ایم ایس ایم ای پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا : سریدھر بابو

   

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و انڈسٹری ڈی سریدھر بابو نے کہاکہ ریاستی حکومت سوشل انٹر پرینئرشپ کی مدد کرے گی اور ریاست میں اس کے کورس میں تبدیلی کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ حکومت جلد ہی ایک نئی ایم ایس ایم ای پالیسی کا اعلان کرے گی جس کا مقصد آئندہ برسوں میں تلنگانہ کو سوشل انٹرپرینئرشپ کا مرکز بنانا ہے۔ سریدھر بابو کل یہاں بالا وکاسا کیسرا کیمپس پر سوشل اسٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت ریاست کی مجموعی ترقی اور سماج کے لئے بہترین خدمات انجام دے گی ۔
اور ٹیکنالوجی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لئے اقدامات کرے گی۔