نئے ایڈوکیٹ جنرل نے جائزہ حاصل کیا

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ کے لیے نئے مقررہ ایڈوکیٹ جنرل اے سدرشن ریڈی نے کل ہائی کورٹ میں ایک تقریب میں عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹس جنرل ٹی رجنی کانت ریڈی اور عمران خان کے علاوہ گورنمنٹ پلیڈرس اور دوسرے موجود تھے ۔ ریاستی حکومت نے سینئیر ایڈوکیٹ عمران خان کو بھی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔