نئے ریاستی بجٹ میں چند اہم اسکیموں کیلیے فنڈس کا حصول موہوم

   


حیدرآباد :۔ غیر مستحکم مالی حالت کے پیش نظر حکومت تلنگانہ کی جانب سے مالیاتی سال 2020-21 کے لیے نئے بجٹ مصارف میں بعض اسکیمات کے لیے امکان ہے کہ کوئی بجٹ مختص نہیں کیا جائے گا ۔ وہ اسکیمات جن کے لیے نئے بجٹ میں فنڈس حاصل ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ ان میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم ، اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ (SDF) اور کئی مقامی ترقیاتی اسکیمات اور دیگر فلاحی پروگرامس شامل ہیں ۔ حکومت نے بجٹ تخمینہ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اہم اور کلیدی شعبوں کے لیے مناسب فنڈس مختص کرنے کو یقینی بنانے میں چند اسکیمات کو فنڈس حاصل نہیں ہوں گے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ’ حکومت نے پہلے ہی باوقار ڈبل بیڈ روم ہاوزنگ اسکیم پر بہت زیادہ فنڈس خرچ کئے ہیں اور مالیاتی اداروں سے قرض بھی حاصل کیا ہے ‘ ۔ حکومت نئے بجٹ میں 2BHK ہاوزنگ اسکیم کے لیے بجٹ سے الگ قرضہ جات حاصل کرنے پر توجہ دے گی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ گذشتہ دو مالیاتی سال میں امکنہ پروگرام کے لیے قلیل فنڈس مختص کئے گئے تھے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ کے لیے بھی ، جو اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہوتا ہے ، فنڈس حاصل ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ اس کے بجائے حکومت کانسٹی ٹیونسی ڈیولپمنٹ فنڈ کو خاطر خواہ فنڈس مختص کرنے کو ترجیح دے گی ۔ مزید چند اسکیمات کے لیے بھی نئے بجٹ تجاویز میں فنڈس حاصل نہیں ہوں گے ۔ محکمہ فینانس کے عہدیدار بجٹ تجاویز اور کئی اسکیمس کے لیے فنڈس کو استعمال کرنے کا تجزیہ کررہے ہیں ۔ ریاستی محکمہ فینانس نے تمام محکمہ جات صدور سے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں صرف اہم پروگرامس ہی کو ترجیح دی جائے ۔۔
حکومت نئے بجٹ میں 2BHK ہاوزنگ کے لیے بجٹ سے الگ قرضہ جات حاصل کرے گی ۔ مزید چند اسکیموں کے لیے بھی نئے بجٹ میں فنڈس حاصل نہیں ہوں گے ۔ ریاستی محکمہ فینانس کے عہدیدار بجٹ تجاویز اور کئی اسکیمس کے لیے فنڈس کا استعمال کرنے کا تجزیہ کررہے ہیں ۔ محکمہ فینانس نے تمام محکمہ جات صدور سے کہہ دیا ہے کہ نئے بجٹ میں صرف اہم پروگرامس ہی کو ترجیح دی جائے ۔