نازی اذیتی مرکز کی سابق سکریٹری کی سزا برقرار

   

برلن : جرمنی کی 99 سالہ خاتون ارمگارڈ ایف کو ایک جوینائل عدالت نے شٹٹ ہوف نازی اذینی مرکز میں بطور سکریٹری ملازمت کرنے پر سزا سنائی تھی۔ جرمنی کے فیڈرل کورٹ آف جسٹس (بی جی ایچ) نے منگل کو ایک نازی اذیتی مرکز کی 99 سالہ سابق سکریٹری کی 10,000 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہونے کی سزا کو برقرار رکھا۔ جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق اس خاتون کی شناخت ارمگارڈ ایف کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ نازیوں کے زیر قبضہ ڈانزگ کے قریب واقع شٹْٹ ہوف ڈیتھ کیمپ میں اسٹینو گرافر اور ٹائپسٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔ یہ جگہ اب شمال مغربی پولینڈ میں گڈانسک میں ہے۔