نانا پاٹیکر نے مرنے سے چند گھنٹے قبل دوست کوکیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف

   

پنجی ؍ ممبئی ۔ 9 اکٹوبر (ایجنسیز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے دیہانت سے قبل پیش آئے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔منی پال ہاسپٹل کے ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نے رات ڈھائی بجے اپنے دوست کو طبیعت خراب ہونے کا پیغام بھیجا، تاہم رات ہونے کے باعث دوست پیغام نہ دیکھ سکے۔ڈاکٹر کے مطابق دوست صبح تقریباً 4 بجے ان کے گھر پہنچے تو اداکار کو پسینہ آرہا تھا اور وہ آہستہ آہستہ بے ہوش ہو رہے تھے۔ انہیں صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ موت کی وجوہات جانچنے کیلئے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئی۔
قارئین کے یہ سطور پڑھنے تک ناناپاٹیکر کی آخری رسومات ادا کردی گئی تھیں۔