نئی دہلی : شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم بن جانے کے باوجود اُن کے بڑے بھائی نواز شریف کا لندن سے جلد واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اُن کی پارٹی پی ایم ایل ۔ این نے بتایا کہ نواز شریف کی جلد واپسی سے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کو یہ پروپگنڈہ کرنے کا موقع ملے گا کہ اُنھیں صحت کے کوئی مسائل نہیں ہیں۔ 11 جماعتوں کے مخلوط نے پاکستان میں نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔ نواز شریف کی واپسی پارٹی کو طاقت دے گی۔