نوح فساد کیس: کانگریس رکن اسمبلی مومن خان کو باقاعدہ ضمانت

   

نوح: ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے تشدد کیس کے ملزم فیروز پور جھرکہ کے کانگریس رکن اسمبلی مومن خان کو باقاعدہ ضمانت مل گئی ہے۔ چہارشنبہ کو اے ڈی جے اجے کمار شرما کی عدالت نے باقاعدہ ضمانت منظور کر لی۔ اس کے لیے تقریباً 7 گھنٹے تک کارروائی جاری رہی۔ دونوں فریقین کے وکلاء کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔نوح تشدد کیس میں مومن خان کو ضمانت ملنے سے روکنے کے لیے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں حکومت کے ڈبل اے جی دیپک سبھروال آئے اور نوح میں بحث کی۔ تقریباً 15 دن پہلے، اے ڈی جے اجے کمار شرما کی عدالت نے کیس نمبر 137 اور 148 میں کانگریس ایم ایل اے مومن خان انجینئر کو عبوری ضمانت دی تھی۔ اس کے بعد چہارشنبہ کو باقاعدہ ضمانت پر سماعت ہوئی۔31 جولائی کو نوح شہر میں تشدد ہوا تھا۔