نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کی 2 روزہ دورہ پر دہلی آمد

   

وزیر اعظم مودی سے آج ملاقات متوقع، باہمی امور پرمذاکرات

نئی دہلی۔22؍نومبر (ایجنسیز) نیپال کے وزیر اعظم بالیندردر شاہ اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کسی غیر ملکی ملک کے لیے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دو طرفہ دورہ بھی ہے۔ نئی دہلی پہنچنے پر مرکزی وزیر جتن پرساد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہو رہا ہے اور اسے ہندوستان و نیپال کے تعلقات کے لحاظ سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔بالیندردر شاہ نے اسی سال مارچ میں نیپال کے وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندردر شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان پیر کو دو طرفہ مذاکرات ہونے کی توقع ہے۔ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں کئی اہم شعبوں میں تعاون کو نئی سمت مل سکتی ہے۔ امکان ہے کہ دونوں ممالک باہمی مفادات سے جڑے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔