ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ کیریئر ختم کرنا چاہوں گا: ڈیوڈ ملر

   

نئی دہلی، 12 اگست (آئی اے این ایس) جنوبی افریقہ کے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملر نے 2027 کے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا ایک اہم ہدف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر ہونے والے عالمی کپ میں کامیابی حاصل کرکے ٹرافی کے ساتھ اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام کرنا چاہیں گے۔2027 کا کرکٹ ورلڈکپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ اب تک ونڈے کا عالمی کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ 2023 کے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جہاں اسے کولکاتا میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ملر نے کہا کہ وہ 2027 کے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ بننے اور اپنے ملک میں ٹرافی جیتنے کے لیے پْرعزم ہیں۔انہوں نے کہا،ہاں، میں واقعی اس کے لیے بہت پْرجوش ہوں۔ میرے لیے یہ ایک ایسا ہدف ہے جسے میں حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے کیریئر کے آخری مرحلے میں ٹرافی کے ساتھ اختتام کرنا چاہوں گا۔ اس لیے میری خواہش ہے کہ میں عالمی کپ کی ٹیم کا حصہ بنوں۔ یہ ایسی چیز ہے جس کی کبھی ضمانت نہیں دی جاسکتی، لیکن اب سے میں ٹیم میں جگہ بنانے اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے پر پوری توجہ دوں گا۔اپنے ملک میں، اپنے شائقین کے سامنے اور ایسی جگہ پر کھیلنا جہاں میں نے کئی برس کرکٹ کھیلی ہے۔