وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہفتہ کو دورہ تلنگانہ

   

حیدرآباد۔21 فروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں لوک سبھا کی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کرنے بی جے پی کی ریاست گیر وجئے سنکلپ یاترا میں شرکت کیلئے وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا 24 فروری کو تلنگانہ کا دورہ متوقع ہے ۔ تلنگانہ بی جے پی نے امیت شاہ کے پروگرام کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ امیت شاہ آخری مرتبہ 27 ڈسمبر کو تلنگانہ کا دورہ کرکے اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ بی جے پی قائدین کے ساتھ اجلاس میں مشاورت کے بعد امیت شاہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں ضروری ہدایت دیں گے۔