حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کشائی گوڑہ میں واقع ٹمبر ڈپو میں پیش آئے آتشزدگی واقعہ کے مقام کا معائنہ کیا۔ آگ کی زد میں متصل رہائشی عمارت بھی آگئی۔ عمارت کی تین منزلوں تک آگ اور دھنوئیں کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد فوت ہوگئے جن کی 35 سالہ نریش، 28 سالہ آر سوما اور 5 سالہ جوشیتا کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ محکمہ فائر سرویس نے کئی افراد کو بچالیا جس پر وزیر داخلہ نے عملے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس اور فائر سرویس کے عہدیداروں نے تفصیلات سے واقف کرایا۔ مقامی افراد نے حکومت کی جانب سے مہلوکین کے پسماندگان کی امداد کی اپیل کی۔ر