وٹکوف اور کشنر یوکرین جنگ کے خاتمہ کیلئے کوشاں، روس آمد

   

ماسکو ۔5 ستمبر (ایجنسیز) یوکرین جنگ کے خاتمہ کے لیے امریکی سفارتی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر امن معاہدہ پر بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ماسکو کے دوروں کا مقصد روس۔یوکرین جنگ کو ختم کرنا ہے۔ روسی صدارتی ایلچی کرل دمتریف امریکی نمائندوں سے ملاقات کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی سفیر ماسکو کے دورے کے بعد اتوار کو کیف آئیں گے جہاں یوکرینی قیادت سے جنگ بندی اور امن مذاکرات کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمہ کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم دونوں فریقوں کے درمیان اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔