ٹاملناڈو کی دو اسمبلی نشستوں پر کل ضمنی چناؤ ،ہائی وولٹیج انتخابی مہم ختم

   

چینائی۔4 اکتوبر (یو این آئی) ٹاملناڈو کی دو محفوظ اسمبلی نشستوں مدورانتکم اور دھارا پورم پر 6اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے جاری زور دار اور تلخ انتخابی مہم اتوار کی شام 5 بجے اختتام پذیر ہوگئی۔ذاتی اور سخت حملوں سے بھرپور انتخابی مہم کا اختتام عمل میں آیااور منگل کو دونوں نشستوں پر ووٹنگ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔اپریل کے اسمبلی انتخابات میں وجے کی شاندار کامیابی کے بعد محض چار ماہ میں ہونے والا یہ ضمنی انتخاب ٹی وی کے حکومت کیلئے ایک اہم امتحان ثابت ہوگا۔ ٹی وی کے پر انتخابی وعدے پورے نہ کرنے اور کسانوں کے قرض مکمل طور پر معاف نہ کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔یہ ضمنی انتخابات ٹی وی کے کیلئے اس بات کا بھی ابتدائی امتحان سمجھے جا رہے ہیں کہ آیا وہ وجے کی مقبولیت کی بنیاد پر اپنی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم کر سکتی ہے ۔
ان انتخابات کے نتائج کو دیگر پانچ خالی اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔