ٹی آر ایس ضلع صدر جیون ریڈی کی آج حلف برداری

   

نظام آباد : ٹی آرایس کے نئے نامزد کردہ صدر رکن اسمبلی آرمور مسٹر اے جیون ریڈی 3؍فروری کے روز حلف برداری لیں گے ۔ سابق صدر گنگاریڈی نے اس بات کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جیون ریڈی 3؍ فروری کے روز ضلع صدر کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا حلف لیں گے ۔ اس روز ٹی آرایس کارکن اندلوائی سے ان کا خیر مقدم کریں گے ۔ اس تقریب میں وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت یڈی ، ایم ایل سی کے کویتا ، ضلع کے ارکان اسمبلی کے علاوہ کارپوریشن کے چیرمین بھی ان کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔