پاکستان میں 9 اگست سے بین الاقوامی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت

   

اسلام آباد: حکومت نے کیسز اور اموات کم ہونے پر کورونا وائرس پر متعدد پابندیوں کو ختم کرنے کے اعلان کے ایک روز بعد پاکستان میں تمام ایئر پورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی۔سیول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے جاری کردہ نوٹم (ایئر مین کو نوٹس) میں کہا گیا ہے کہ 9 اگست کی رات 12 بجے سے آپریشنز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔کہا گیا کہ ‘حکومت پاکستان تمام ایئر پورٹس سے پر بین الاقوامی مسافر آپریشنز بحال کر رہی ہے جیسے کورونا وائرس سے پہلے بحال تھے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘موسم گرما 2020کے شیڈولنگ سیزن کے مطابق پاکستان سے جانے یا پاکستان آنے والی بین الاقوامی طے شدہ پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم بین الاقوامی پرواز کے عمل کو طے شدہ ہدایات اور قابل اطلاق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کے مطابق کیا جائے گا’۔