پاکستان میں ہندوستانی سفارت کار کی طلبی

   

اسلام آباد ۔ 26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کے یہاں متعینہ کارگذار ہائی کمشنر کو طلب کیا اور ہندوستانی لڑاکاجٹ طیاروں کے ذریعہ اُس کے علاقائی اقتداراعلیٰ کی خلاف ورزی کی مذمت کی ۔ دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا کہ کارگذار معتمد خارجہ نے کارگذار ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے ہندوستانی کارروائی کی مذمت کی ۔ ہائی کمشنر برائے پاکستان اجئے پیساریا کو پلوامہ حملہ کے بعد مشاورت کیلئے نئی دہلی طلب کیا گیاہے ۔
n n پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی فضائی حملہ کے تعلق سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئواور دیگر بیرونی سفارتکاروں کو واقف کرایا ۔
n n وزیراعظم مودی نے آج صدر اور تینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کی۔