پریتی اور جیسمن نے باکسنگ میں طلائی تمغے جیتے

   

گلاسگو (اسکاٹ لینڈ)، یکم اگست (یو این آئی) ہندوستان کی خاتون باکسرز پریتی پوار (54 کلوگرام) اور جیسمین لیمبوریا (57 کلوگرام) نے ہفتہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں اپنے اپنے زمروں کے فائنل جیت کر طلائی تمغے اپنے نام کر لیے ۔ 54کلوگرام زمرے کے فائنل میں پریتی پوار نے کینیڈا کی ایس ایس ڈیلگاڈو کو یکطرفہ مقابلے میں 5-0 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔ تیسرے اور آخری راؤنڈ میں پریتی نے اپنی حریف کے مقابلے میں زیادہ اور نہایت درست پنچ لگائے ، جبکہ ڈیلگاڈو پورے مقابلے میں جدوجہد کرتی نظر آئیں۔