جے پور/چینائی : راجستھان کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا سے غیر مقیمراجستھانیوں کی سہولیت کے مد نظر چنئی سے جودھ پور تک چلنے والی ٹرین کا دورانیہ بڑھانے کی ریل کے وزیر اشونی ویشنوسے مطالبہ کیاہے ۔ڈاکٹر پونیا چنئی میں مقیم راجستھانیوں سے بات کر رہے ہیں اور اس پروگرام میں راجستھانیوں نے چنئی سے جودھ پور تک چلنے والی ہفتہ وار ٹرین کا دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے پروگرام کے دوران مسٹر ویشنو کو فون پر درخواست کرکے مطالبہ کے بارے میں آگاہ کرایا۔انہوں نے بتایا کہ اس پر مسٹر ویشنو نے فون پر ہی غیر مقیم راجستھانیوں کو خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آپ کے اس مطالبہ کو جلد ہی پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی اور مارواڑ سمیت پورے راجستھان میں ریلوے کو مضبوط کرنے کے لئے مرکز کی مودی حکومت پوری مضبوطی کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔