نئی دہلی ۔ بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود گھریلو سطح پر ہفتہ کو مسلسل 72 ویں دن پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں تب کمی آئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلہ کے بعد دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہوا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔