نئی دہلی : روس۔یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باوجود گھریلو سطح پرآج مسلسل 127ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ خام تیل کی قیمتوں میں اچھال روس یوکرین کے بحران کے بعد شروع ہوگیا تھا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 110.72 ڈالر فی بیرل ہوئی، جو جمعرات کو 114.36 ڈالر فی بیرل تھی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پرایکسائزڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کرنے کے اعلان کے بعد 04 نومبر 2021 کوایندھن کی قیمتوں میں کو تیزی سے کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی وی اے ٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔