چیف جسٹس گوگوئی کی آج سبکدوشی بابری مسجد کیس کریئر کا اہم فیصلہ

,

   

نئی دہلی ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) جسٹس رنجن گوگوئی اتوار 17 نومبر کو وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہورہے ہیں۔ 18 نومبر 1954ء کو آسام کے دبروگڑھ کی پیدائش والے گوگوئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کی حیثیت سے اپنے کریئر کا اہم ترین فیصلہ بلاشبہ گزشتہ ہفتے سنایا گیا جس کے ذریعے متنازعہ بابری مسجد۔ رام جنم بھومی اراضی ملکیت کیس کی یکسوئی کی گئی، جس نے اگرچہ ہندو فریق کو بہت مطمئن کیا لیکن مسلم فریق کو بے اطمینان کیا ہے۔ تاہم، ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہی۔ گوگوئی کو شریک حیات روپانجلی سے دو اولاد رکتیم گوگوئی اور رشمی گوگوئی ہیں۔