ڈی جی پی تلنگانہ سی وی آنند کی والدہ سے جذباتی ملاقات

   

حیدرآباد : 4 مئی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر سی وی آنند نے اپنی والدہ سے ملاقات کی تصویر ان جذباتی لمحوں کو شیئر کیا ہے ۔ بحیثیت ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تقرر اور جائزہ لینے کے بعد انہوں نے اپنی والدہ سے ملاقات کی ۔ چاما رجو وینکٹا آنند کی والدہ ان دنوں کافی علیل ہے ،92سالہ یشودھا دیوی نے بڑی محنت و مشقت سے اپنے بیٹے کی ترقی کی بنیاد ڈالی تھی ۔ سی وی آنند کا تعلق حیات نگر منڈل کے کنٹلور سے بتایا گیا ہے ۔ تعلیم کیلئے اس خاندان نے حیدرآباد کا رُخ کیا ۔ تعلیم اور کھیل بالخصوص کرکٹ میں ماہر تھے ۔ پہلی کوشش میں آئی پی ایس حاصل کرلیا ، 1990 میں انہوں نے یو پی ایس سی کی پہلی کوشش میں شاندار کامیابی حاصل کی اور 2021 میں ڈی جی پی کا رتبہ حاصل کیا اور اب 2026 میں ڈی جی پی کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا جیسا کہ سی وی آنند نے خود کہا تھا کہ آئی پی ایس کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ڈی جی پی بنے ۔ ڈی جی پی کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے اپنی والدہ سے ملاقات کی ۔ ماں بیٹے کی ملاقات کے جذباتی مناظر اور وائرل تصاویر سوشل میڈیا پر گشت کررہے ہیں ۔ عm/b