کرانہ اسٹور کی آڑ ھ میں گانجہ فروخت کرنے والا تاجر گرفتار

   

حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز) بالا نگر کے صنعتی علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرانہ دکان کی آڑھ میں گانجہ کے چاکلیٹس فروخت کرنے والے ایک تاجر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ اننت کمار متوطن اوڈیشہ بالا نگر صنعتی علاقہ میں کرانہ کی دکان چلارہا ہے اور وہ گانجہ کے چاکلیٹس کا کاروبار کررہا تھا۔ خواہشمند طلباء، مزدور پیشہ افراد اور دیگر کو گانجہ کے چاکلیٹس فروخت کئے جارہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اننت کمار کی کرانہ دکان پر دھاوا کیا اور وہاں سے 140 گانجہ کے چاکلیٹس برآمد کرلئے اور اس کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ب