کرناٹک: حجاب میں اسکول پہنچی 58 طالبات معطل

   

کرناٹک کے کئی حصوں میں، طالبات ہفتہ کو حجاب پہن کر اپنے تعلیمی اداروں میں آئیں، لیکن انہیں عدالتی احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شیموگا ضلع کے شرلاکوپا میں جمعہ کو 58 طالبات کو پری یونیورسٹی کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے اور حجاب اتارنے سے انکار کرنے پر معطل کر دیا گیا۔دوسری طرف دہلی میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) نے ہفتے کے روز اقلیتی برادری سے قدامت پسندانہ سوچ سے اوپر اٹھنے اور ترقی پسند خیالات کو اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے زیادہ ترقی کے لیے تعلیم زیادہ ضروری ہے، ایک طالب علم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ معطل طالبات کو کالج نہ آنے کو کہا گیا ہے۔ ہفتہ کو بھی طالبات کالج آئیں، حجاب پہننے کی حمایت میں نعرے لگائے، لیکن انہیں داخلہ نہیں دیا گیا۔ طالبات نے کہا کہ ہم یہاں پہنچ گئے لیکن پرنسپل نے بتایا کہ ہمیں معطل کر دیا گیا ہے اور ہمیں کالج آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں تک کہ پولیس نے بھی ہمیں کالج نہ آنے کو کہا پھر بھی ہم آئے