کرناٹک میں دلخراش سڑک حادثہ ، 12 افراد ہلاک

   

بنگلورو : کرناٹک کے چکالاپور کے قریب آج صبح کی اولین ساعتو ں میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ۔ ایک کار نے سڑک کنارے کھڑی ایک لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 12 افراد ہلاک جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے ۔ کرناٹک پولیس کے مطابق مہلوکین کا تعلق ریاست آندھراپردیش سے ہے ۔اس حداثہ میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی دیگر 7نے ہاسپٹل میں دم توڑ دیا ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار پوری طرح تباہ ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بنگلور ۔ حیدرآباد قومی شاہراہ پر چکا بلا پور کے مضافات میں پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق دواخانہ میں زیر علاج دو زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گہرے کہر کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔