بنگلورو: کرناٹک کے وزیراعلی بسوراج بومئی نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان کو پانچ ٹریلن ڈالر کی معیشت بنانے کے وزیراعظم نریندر مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ریاست 1.5ٹرلین ڈالر کا تعاو ن کرے گی۔ بومئی نے ’ویزن آف کرناٹک 2025‘ کنکلیو میں کہاکہ 2025 تک معیشت رفتار اور اچھال حاصل کرچکی ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ کرناٹک وزیراعظم مودی کے ہندوستان کو پانچ ٹرلین ڈالر کی معیشت بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے 1.5ٹرلین ڈالر کا اہم کردار ادا کریگی۔اس کنکلیوکا انعقاد فیڈریشن آف کرناٹک چمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے کیا گیا تھا۔وزیراعلی نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط اور منصوبہ بندی سے زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں ترقی ہوگی جس سے جی ڈی پی دوگنا ہوجائیگی۔