کسانوں کی اروندکجریوال کیخلاف نعرے بازی

   

جالندھر : عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے بدھ کے روز جالندھر-دہلی قومی شاہراہ کوجام کردیا۔ مسٹر کیجریوال جالندھر – دہلی قومی شاہراہ پر واقع باتھ کیسل ریزورٹ میں جالندھر کے تاجروں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ ریزورٹ کے باہر کھڑے کسانوں نے کیجریوال کے خلاف نعرے لگائے ۔ مسٹر کیجریوال کی میٹنگ سے پہلے ، ماحول اس وقت کشیدہ ہو گیا جب ایک سیکورٹی میں تعینات ایک جوان نے مبینہ طور پر کسانوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس سے ناراض ہوکر کسانوں نے مسٹر کیجریوال کے سارے بورڈ توڑکر ہائی وے کو جام کردیا اور سیکورٹی اہلکاروں سے معافی مانگنے کے لئے کہا ۔ کسانوں نے وہاں سے گزرنے والی پنجاب روڈ ویز بسوں کو روکنے کی بھی کوشش کی ہے ۔ فی الحال میٹنگ کی جگہ کے آس پاس ماحول کشیدہ ہے ۔ مسٹر کیجریوال سے ملاقات کے لیے 500 صنعت کاروں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ ان کی آمد سے قبل ہی وہاں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے ۔