کشمیر ٹائمس کے ایڈیٹر اور دیگر کے مقدمہ کی سماعت 16 ستمبر کو مقرر

   

نئی دہلی ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جمعرات کے دن 16 ستمبر کو کشمیر ٹائمس کے ایڈیٹر اور دیگر کی درخواستوں کو سماعت کیلئے قبول کرلیا ہے جبکہ جموں و کشمیر میں اس تنازعہ پر بند منایا گیا۔ انورادھا بھسین ایگزیکیٹیو ایڈیٹر کشمیر ٹائمس نے کہا کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت ایک بنچ نے دستورہند کی دفعہ 370 کی برخاستگی کو تسلیم کرلیا تھا لیکن صحافیوں کو اس اقدام کی آزادانہ طور پر خبریں دینے سے روک دیا گیا تھا۔ سالیسیٹر جنرل تشارمہتا نے عدالت کے اجلاس پر کہا کہ کشمیر ٹائمس کی ایڈیٹر نے اس خبر کو شائع کرنے کی ذمہ داری لی تھی۔ مرکز نے بنچ سے کہا کہ کئی اخبارات جو کشمیر ٹائمس کے علاوہ ہیں، سرینگر سے شائع ہوتے ہیں ۔ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے کہا کہ عدالت مرحلہ بہ مرحلہ جموں و کشمیر کے اخباروں کو یہ خبر شائع کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔