کوڑنگل لفٹ ایریگیشن اسکیم سے ایک لاکھ ایکر اراضی سیراب

   

ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ مکتھل ، فضائی سروے اور خطاب، اتم کمار ریڈی و دیگر کی شرکت

مکتھل ۔ 4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی آج مکتھل میں مکتھل نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن کاموں کے جائزہ اور مکتھل منڈل کے موضع کاٹرپلی میں اس کے پمپ ہاؤز کا معائنہ کے بعد وہاں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مکتھل کوڑنگل لفٹ ایریگیشن اسکیم کے ذریعہ ایک لاکھ ایکڑ اراضیات کی سیراب کو یقینی بنایا جائے گا جس کے بعد مکتھل سے کوڑنگل تک سرسبز و شاداب اور ہرا بھرا دکھائی دے گا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کرناٹک، تلنگانہ میں بہے جانے والی دریائیں کرشنا اور بھا پر تعمیر کئے جانے والے مجوزہ پراجیکٹ کے کاموں کی پیشرفت اور اس کے جائزہ کیلئے آج بنگلورو سے راست بذریعہ ہیلی کاپٹر دوپہر 3:15 بجے مکتھل پہونچے۔ بی سی ویلفیر اسکول گراؤنڈس میں بنائے گئے ہیلی پیاڈ پر ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی، دامودھر راج نرسمہا، جوپلی کرشنا راؤ کے علاوہ ریاستی وزیر حیوانات واکٹی سری ہری اور ضلع کاکڑ نارائن پیٹ شریمتی سی ایچ پرینکا نے چیف منسٹر کا استقبال کیا جبکہ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر وینیت نے چیف منسٹر کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے اس موقع پر آبپاشی منصوبوں سے متعلق بنائی گئی خوبصورت فوٹو گیلری کا معائنہ کیا جس کو محکمہ آبپاشی کے عہدیداران نے مکتھل، کوڑنگل، لفٹ ایریگیشن اسکیم ، بھیما و کرشنا ندیوں پر مجوزہ بیاجوں کے تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کے علاوہ فوٹو نمائش، منصوبہ جاتی نقشوں اور پلان و دیگر تفصیلات سے چیف منسٹر کو واقف کروایا۔ بعد میں چیف منسٹر نے مکتھل۔ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن پیاکیج 1 کے تحت جاری کاموں اور تعمیری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے اب تک ہوئے کاموں کی تفصیل اور کنکریٹ کے کاموں کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی، کرناٹک کے وزیر آبپاشی بوسو راجو، ریاستی وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ ، انچارج ضلع وزیر دامودھر راج نرسمہا، ریاستی وزیر حیوانات واکٹی سرہری ہری ، ضلع کلکٹر شریمتی سی ایچ پرینکا، محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری سری دھر، چیف انجینئر اے ستیہ نارائن ریڈی اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایچ ٹی سری دھر، گورنمنٹ وہپ ینم سرینواس ریڈی، رکن اسمبلی محبوب نگر رکن اسمبلی دیور کدرہ، جی مدھوسدن ریڈی کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین و سرکاری افسران موجود تھے جبکہ چیف منسٹر کی مکتھل آمد پر ریاستی وزیر سری ہری نے میونسپلٹی مکتھل صدرنشین، کونسلرس، مارکیٹ ڈائریکٹر اور پارٹی عہدیداروں کا تعارف کرایا۔