کوکو گاف نے سنسناٹی خطاب جیت لیا

   

اوہائیو، 24 اگست (یو این آئی) امریکہ کی معروف ٹینس کھلاڑی کوکو گاف نے سنسناٹی اوپن کے خطابی مقابلے میں اپنے ہی ملک کی جیسیکا پیگولا کو 6-2، 6-4 سے شکست دے کر ہفتے کا بہترین اختتام کیا۔ 56 سال میں پہلی بار ہونے والے آل امریکن فائنل میں اتوار کو گاف ٹینس کے ‘اوپن ایرا’ میں سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا کے بعد سنسناٹی کا خطاب ایک سے زیادہ بار جیتنے والی تیسری خاتون کھلاڑی بن گئیں۔چوتھی سیڈ یافتہ کھلاڑی نے کورٹ پر اترنے کے 30 منٹ کے اندر ہی 5-0 کی برتری حاصل کرلی اور پہلا سیٹ 6-2 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ کے آٹھویں گیم میں میچ کے لیے سروس کرنے میں ناکام رہنے کے بعد انہوں نے پیگولا کی سروس توڑ دی اور صرف 74 منٹ میں میچ جیت لیا۔میچ کے بعد گاف نے صحافیوں سے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک طویل سفر تھا لیکن میں خوش ہوں۔