کھمم قومی شاہراہ کی ترقی کیلئے 124 کروڑ کی منظوری

   

رکن پارلیمنٹ ناگیشور راؤ کی مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات
حیدرآباد۔17۔اپریل (سیاست نیوز) لوک سبھا میں بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے قائد ناما ناگیشور راؤ نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور کھمم تا پروی قومی شاہراہ کی ترقی کے لئے فنڈس کی منظوری کی درخواست کی۔ مرکزی وزیر نے قومی شاہراہ کی ترقی کے لئے 124.80 کروڑ کی منظوری دی ہے ۔ ناما ناگیشور راؤ نے قومی شاہراہ پر 4 لائین کی سڑکوں کی تعمیر ڈیوائیڈرس کی تعمیر اور دیگر انفراسٹرکچر کے سلسلہ میں فنڈس کی اجرائی کی درخواست کی تھی ۔ نتن گڈکری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ کی ترقی کیلئے فوری اقدامات کریں۔ ناما ناگیشور راؤ نے نتن گڈکری سے فنڈس کی منظوری پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہوں کی ترقی کے پہلے پیاکیج کے تحت مرکزی حکومت نے 57.52 کروڑ روپئے منظور کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کی ترقی سے تلنگانہ تا آندھراپردیش کئی علاقوں میں عوام کو سہولت ہوگی۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر اور چیف منسٹر کے سی آر سے مقامی افراد نے نمائندگی کی تھی جس کی بنیاد پر مرکزی وزیر نتن گڈکری سے کامیاب نمائندگی کی گئی ۔ر