کوئنس ٹاؤن (نیوزی لینڈ)۔ نیوزی لینڈ کی خواتین نے متھالی راج کی زیرقیادت ہندوستان کے خلاف پانچ ونڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے چوتھے مقابلے میں مہمان ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی۔ منگل کو یہاں جان ڈیوس اوول میں کھیلا گیا مقابلہ ہندوستان کے لئے کوئی تبدیلی نہیں لایا۔ امیلیا کیرکے ناقابل شکست 68 رنز، تین دیگر ٹاپ آرڈر بیٹرس کی کارآمد اننگز کے ساتھ مل کر بارش کی وجہ سے روکے گئے کھیل میں 191/5 کا اسکور کرنے میں مدد ملی جو فی اننگز 20 اوورز تک کم ہو گیا۔ ہندوستان کے لیے متھالی راج (30) اور وکٹ کیپر رچا گھوش (52) کو چھوڑکر کوئی اور بیٹر 20 کا ہندسہ عبور نہ کر سکی اور مہمان ٹیم 17.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آل راؤنڈر امیلیاکیرکی بدولت جو اگلے ماہ ملک میں ہونے والے آئی سی سی خواتین کے ورلڈکپ کے لیے بہتر انداز میں تیار ہو رہی ہیں، میزبانوں نے اپنا حالیہ غلبہ برقرار رکھا۔ 33 گیندوں پر 68 رنز بنانے کے بعد کیرگیند کے ساتھ واپس آئی اورآخری تین وکٹیں حاصل کیں جس سے ہندوستان کو جاری ونڈے سیریز میں اب تک کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریچا گھوش (29 گیندوں پر 52) مہمانوں کے لئے واحد امید بنی تھی کیونکہ انہوں نے ہندوستانی کھلاڑی کی جانب ایک ونڈے میں سب سے تیز نصف سنچری اسکور کرکے مہمان ٹیم کو شرمندگی سے بچا لیا۔ بارش کی وجہ سے طویل تاخیر کے بعد کپتان سوفی ڈیوائن (32) اور سوزی بیٹس (41) نے نیوزی لینڈ کو شاندار آغاز فراہم کیا اور چھٹے اوور میں اسکورکو 53/0 تک لے جانے میں کوئی دقت ن ہیں اٹھائی ۔ ڈیوائن رینوکا سنگھ (2/33) کا شکار بنی لیکن امیلیا کیر نے بیٹس کا ساتھ دیا اور دونوں نے آسانی سے باؤنڈریز لگاتے ہوئے ہندوستانی بولروں پردباؤ ڈالنا جاری رکھا۔ایمی سیٹرتھویٹ (16 گیندوں پر 32) نے دیپتی شرما (1/49) اور امیلیا کیر سے لگاتار چھکے مارنے کے عمل کو جاری رکھا جب وائٹ فرنز نے ہندوستان کو ایک بڑا ہدف192 رنزمقررکیا۔ ہندوستان نے تعاقب کے ابتدائی اوور میں فرانسس میکے (2/22) کی بولنگ پر شفالی ورما (0) کوکھو دیا اور جب اگلے اوور میں یستیکا بھاٹیہ (0) جیس کیر (2/11) کے ہاتھوں آوٹ ہوئی تو حالات مزید ابتر ہونے لگے۔ پوجا وستراکر (4) اگلے اوور میں ہیلی جینسن (3/32) کا پہلا شکار تھیں جنہوں نے ہندوستان کا اسکور 12/3 بنا دیا۔ بعد ازاں اسمرتی مندھانا (13) کو امیلیاکیرکو ڈیپ مڈ وکٹ باونڈری پر آؤٹ کیا اور یہ یقینی بنایا کہ میزبانوں کو شاندار آغاز سے قابو میں رکھا جائے۔گھوش اور متھالی نے مل کر پانچویں وکٹ کے لیے صرف 49 گیندوں پر77 رنز بناکر مقابلے میں کچھ جان ڈالی لیکن یہ سب بے سود رہا کیونکہ امیلیاکیر (3/30) آخری مہر لگانے کے لیے بولنگ میں واپس آ ئی اور نیوزی لینڈ کی کامیابی کو یقینی بنایا۔سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 فروری کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ہندوستانی کپتان متھالی راج نے اوپنر شیفالی ورما کے ناقص فام پر کہا کہ وہ ایک بہترین بیٹر ہے اور جلد ہی وہ اپنا کھویا ہوا فام حاصل کرلیں گی اور ورلڈ کپ میں ان کا اہم رول ہوگا۔
مختصر اسکور: نیوزی لینڈ 20 اوورز میں 191/5 (سوفی ڈیوائن 32، سوزی بیٹس 41، امیلیا کیر 68 ناٹ آؤٹ، ایمی اسیٹرتھ ویٹ 32؛ رینوکا سنگھ 2/33) ۔ ہندوستان 17.5 اوورز میں 128 رنز پر آل آوٹ (متھالی راج، 30 ،گھوش 52؛ ہیلی جینسن 3/32، امیلیا کیر 3/30) ۔