کیش فار کوئری: 31 اکتوبر کو مہوا موئترا کی طلبی

   

نئی دہلی :لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی نے 26 اکتوبر کو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن مہوا موئترا سے کہا کہ وہ 31 اکتوبر کو اس کے سامنے پیش ہو کر اپنے خلاف ‘کیش فار کوئری’ کے الزامات کے سلسلے میں اپنا دفاع کریں۔چیئرمین ونود کمار سونکر کی سربراہی میں اخلاقیات کمیٹی نے موئترا کے خلاف الزامات کی تحقیقات میں وزارت داخلہ اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے بھی مدد طلب کی ہے۔اس مسئلہ پر ترنمول کانگریس اور برسراقتدار بی جے پی میں زبردست رسہ کشی جاری ہے ۔ بی جے پی قائد نے مہوا موئترا پر لوک سبھا میں سوال پوچھنے کیلئے رقم لینے کا الزام عائد کیا تھا ۔